مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن کا معرکہ سر کرلیا، کس جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کئے؟ اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13ہزار590 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا32.5فیصدبنتی ہے۔
آزاد کشمیر میں حکومت کرنے والی مسلم لیگ بُری طرح شکست سے دوچار ہوئی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) صرف چھ سیٹوں پر کامیاب ہوسکی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ نے4لاکھ 91ہزار91 ووٹ حاصل کیے،ن لیگ کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا25.65 فیصدبنتی ہے، پیپلز پارٹی 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ حاصل کیے جوکہ مجموعی ووٹوں کا 18.28فیصد ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم کانفرنس نےایک لاکھ 53ہزار 861 ووٹ حاصل کئے، آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم کانفرنس کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا8.4فیصد ہے۔
ذرائع کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آزاد امیدواروں نےایک لاکھ 33 ہزار 136 ووٹ حاصل کیے، آزادامیدواروں کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا6.95 فیصدبنتی ہے، تحریک لبیک آزادکشمیر نے94 ہزار 487 ووٹ حاصل کیے،تحریک لبیک کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا4.94فیصدبنتی ہے۔