کراچی: ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہو گئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری 5 مئی 1974 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پاکستان کے ایک کاروباری خاندان سے ہے۔
ڈپٹی کنوینرکامران ٹیسوری نے بھی اپنا خاندانی کاروبار سنبھالا اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 3 بار بزنس مین آف دا ایئر کا ایوارڈ جیتا۔
کامران ٹیسوری،نے 12 سال قبل سیاست میں قدم رکھا اور اپنے سیاسی سفر کا آغاز مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کر کے کیا، 4 سال بعدکامران ٹیسوری نے مسلم لیگ فنکشنل کو خیرباد کہہ کر ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں انھیں ڈپٹی کنوینر کا عہدہ ملا تاہم 2018 میں سینیٹ انتخابات میں ڈاکٹر فاروق ستار کے نامزد کردہ۔کامران ٹیسوری کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر فاروق ستار نے ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی۔
کامران ٹیسوری نے بھی فاروق ستار کا ساتھ دیا تھا، جس پر ایم کیو ایم نے فاروق ستار اورکامران ٹیسوری کو پارٹی سے نکال دیا۔
9 ستمبر 2022 کوکامران ٹیسوری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور رابطہ کمیٹی نے انھیں ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کیا۔