سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی جا رہا تھا لیکن عمران خان نے ریلی کی وجہ سے روک دیا۔
سیاست بہت آگے جا چکی ہے
انہوں نے کہا کہ سیاست بہت آگے جا چکی ہے، ملک کے تباہی و بربادی کے حالات ہیں آئی ایم ایف کی میٹنگ میں بھی آٹھ دن لگ رہے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ تباہی کا شکار ہے اور پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے، آپ نے غریب عوام کو تباہ کر دیا۔
ایک دن میں الیکشن کروائیں
انکا کہنا ہے کہ نوازشریف کو 10 ماہ میں وطن واپس نہ لا سکے تو ملک کا مسئلہ کیسے حل کریں گے۔ سب ملک میں الیکشن ہو جائیں تو شہباز شریف اسمبلیاں توڑ دے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں اور فوج سے کہوں گا ایک دن میں الیکشن کروائیں، گورنر کو آرٹیکل 6 کی بھینٹ چڑھانے جا رہے ہیں۔
راجہ سکندر لوگوں کے گلے شکوے دور کریں
انہوں نے کہا کہ راجہ سکندر سپریم کورٹ کے فیصلے لاگو کرکے لوگوں کے گلے شکوے دور کر دیں، جس دن الیکشن شیڈول آئے گا راجہ سکندر جلد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کو اختیارات دے کر اچھا کیا سب چور پکڑے جائیں گے، رانا ثناء اللہ نے اشفاق وڑائچ کہہ کر مجھ پر پرچے کروائے جیل محبوبہ ہے، ہتھکڑی پہن کر پھر سسرال جائیں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ کہا کہ حکومت کا کوئی سودا منڈی میں نہیں بک رہا قطر چلے گئے کوئی لفٹ نہیں کروا رہا۔ جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا۔