کرکٹ کھیل ہے جوش وجنون کا،جب کرکٹ کا میدان سجا ہوتو شائقین کے علاوہ کھلاڑیوں کا جذبہ بھی دیدنی ہوتا ہے۔
بھارت میں کھلاڑی کھیل کے میدان میں ہوش کھو بیٹھے،امپائر نے نوبال کیا دی کھلاڑی آپے سے ہی باہر ہوگئے۔ریاست اوڑیسہ کے شہر کٹک میں دوران میچ کھلاڑیوں نے امپائر پرغلط نوبال دینے کا الزام لگایا۔کھلاڑیوں نے 22 سالہ امپائر لکی راوٹ پرچاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔
ریسکیوٹیم نے زخمی امپائر کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث چل بسے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔