یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں ڈبل سواری، وال چاکنگ ، اشتعال انگیز تقاریر اور پمفلٹ کی تقسیم پرپابندی عائد ہوگی۔
صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق شہر میں ڈبل سواری اور گاڑیوں کے کالے شیشے کےاستعمال پر پابندی عائد ہوگی
جب کہ وال چاکنگ، نفرت و اشت عال انگیز تقاریراور پمفلٹ کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسل، حے کی نمائش اور اس، لحہ ساتھ لے جانے پرپابندی عائد کی گئی ہے جب کہ افغان مہاجرین کے اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے پرپابندی عائد ہوگی۔
اس کے علاوہ جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والے راستوں میں کھڑے ہونے پربھی پابندی ہوگی، صرف آذان اور جمعہ خطبہ کےلیے لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔