لاہور :سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کر کے قوم کے بچوں کو آگے کر دیا گیا۔اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھا دئیے اور قوم کے بچوں کو سڑکوں پر لا رہے ہیں،جب تک پولیس کھڑی رہی عمران خان چارپائی کے نیچے سے نہیں نکلا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف لندن سے گرفتاری دینے آئے تو کارکنوں کو آگے نہیں کیا،نواز شریف نے بیٹی کا ہاتھ پکڑا اور گرفتاری دینے آ گئے۔
آئی ایم ایف پروگرام نواز شریف نے بھی چلائے،نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کیلئے بیمار اور ریلی کیلئے تیار ہے،نوجوانوں کو احساس نہیں،آپ کو سڑکوں پر نکال کر خود پلاسٹر چڑھا کر بیٹھا ہے،قوم کے معاملات اس کے ہاتھ میں کیوں دئیے گئے،جو نشہ کر کے بے سدھ پڑا ہوتا ہے۔
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک
ایک شخص ذہنی بیمار ہے اسی لیے ضمنی انتخاب میں ہر جگہ سے کھڑا ہو گیا،یہ تضاد نہیں منشیات زدہ انسان کے فیصلے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوا تو میرے دل خون کے آنسو رویا،ایک شخص کھلے عام انتشار اور فساد پھیل رہا ہے۔یہ بچوں کا کھیل نہیں جب جی چاہا اسمبلی توڑ دی اور جبکہ دل کیا سائفر کا رونا رو دیا،جب میں کہتی ہوں کہ پہلے احتساب پھر انتخاب تو اس میں کیا غلط بات ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے 4 سال میں صرف پیسے جمع کیے اور کچھ نہیں کیا،پرویز الٰہی اسٹیک ہولڈر تھے انہیں اسمبلی ٹوٹنے کا پتہ ہی نہیں تھا۔
عمران خان نے پراپرٹی ٹائیکون کی جیب میں پیسے ڈالے،کل تحریک انصاف کی لاہور میں ہونے والی ریلی ناکام رہی،عدالت نے بلایا تو کہتا ہے کہ جان کو خطرہ ہے مگر ریلی میں جانا ضروری ہے۔