پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت چھ اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالرہے،مٹی نہیں ترقی بیچیں گے۔آگے بڑھنے کا سفرکل سے شروع کررہے ہیں ۔پہلا ہدف غریب کیلئے نوکری ہے ۔ہرکدال کے پیچھے ایک ملازمت ہے۔
وزیرمملکت مصدق ملک کی پریس کانفرنس،کہا نوجوان مایوس نہ ہوں ۔ مستقبل تابناک ہے۔
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں نا امیدی کی فضا کوختم کرنا ہوگا،امریکا کی معاشی طاقت کے پیچھے ایپل،گوگل اور ایمازون ہیں، ان تینوں کمپنیوں کی ویلیو 6 ٹریلین ڈالرہے۔
پاکستان میں جب بھی ترقی کا آغازہواچند لوگ ہی امیرہوئے،ترقی کے سفرمیں شریک ہوں ہم آپ کے لیے سرخ کارپٹ بچھائیں گے۔ میں خود ائیرپورٹ پراوران لوگوں کو ریسیوکروں گا جو پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ جو بھی ترقی کے سفرمیں آئےگا اس کودنیا کےاعلیٰ معیارکے صحت اورتحفظ کی سہولیات دیں گے۔