اسلام آباد : حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی نشست کی پیشکش کردی ہے۔
وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی چیرمین سینٹ بن جائیں۔
صحافی نے جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا کہ آپ کو ڈپٹی چیرمین کے عہدے کے لئے نامزد کردیا، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ہمارے چئیرمین ہیں اور ان سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ بارہ مارچ کے بعد چئیرمین کون ہوگا، صادق سنجرانی فل وقت ہمارے چئیرمین ہیں