لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے سینئر وکیل اعتزاز احسن کے بیان پر ردعمل کہا کہ اعتزاز احسن عمران خان کے وکیلوں سے بریفنگ لے لی، اعتزاز احسن اپنا قد نواز شریف کے سامنے چھوٹا کر رہے ہیں،
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن عمران خان کے وکیلوں سے بریفنگ لے لی، اعتزاز احسن اپنا قد نواز شریف کے سامنے چھوٹا کر رہے ہیں، وہ نواز شریف کی سپورٹ سے ایم این اے بنے اور جب نواز شریف نے ہاتھ اٹھا لیا تو ان کی بیگم کی ضمانت ضبط ہوگئی،
آپ نواز شریف کے ڈرائیور تھے، عدلیہ بحالی میں آپ ان کے ڈرائیور تھے، احسان کرنے والے کے خلاف احسان فراموشی نہیں کرنی چاہیئے۔
رہنماء ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جعلی پارٹی ہے، اس کا سربراہ بھی جعلی ہے، جعلی پولز اور سروے کروائے جا رہے ہیں، یہ گراؤنڈ سے زیادہ سوشل میڈیا پر کام کرتی ہے، 2018 میں آر ٹی ایس نہ بٹھایا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے،
نوازشریف واپس آ کر پھنس گئے‘ جب باہر بھاگنا پڑا تو پتا چلے گا، اعتزازاحسن
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو قید کیا گیا تو 2018 میں بھی سوشل میڈیا پر عمران خان وزیر اعظم تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کو دھمکا کر پارٹی میں لائے اب بھی جعلی سروے کروائے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر کٹ کاپی پیسٹ والی پارٹی ہے، کل رات سے ایک پول کروایا گیا، اس پول میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان کے لیڈر کرپٹ ہو گئے،
یہ شخص کرپٹ اور گندے کردار کا آدمی ہے چند اوورسیز پاکستانیوں کا ایک گروہ پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ نواز شریف کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کیا، یہ بری طرح ہار گئے ہیں، ہماری پارٹی کا اصول ہے کہ گراؤنڈ پر کام کیے لیکن نواز شریف کی فیملی سے سیاسی انتقام لیا گیا،
کرپشن کے الزامات اور غدار کہنے کی کوشش کی گئی تاہم عمران خان کے خلاف عدالتوں میں جو کیسز ہیں ان کی خلاف تو گواہیاں آرہی ہیں۔