کراچی: صدراے این پی سندھ شاہی سید نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں اے این پی ایم کیو ایم کی بھر پور حمایت کرتی ہے ،
عوامی نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسوپینتالیس کراچی کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت کااعلان کردیا،
حمایت کااعلان ایم کیوایم اوراین اے پی کی مشترکہ نیوزکانفرنس میں کیاگیا،صدراے این پی سندھ شاہی سید نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں اے این پی ایم کیو ایم کی بھر پور حمایت کرتی ہے ،
چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرہ، فول پروف سکیورٹی فراہم
بلدیاتی انتخابات میں بھی اے این پی ایم کیو ایم کوسپو رٹ کریگی،کراچی کی ترقی کےلیے چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات لینی ہے ،
رہنما ایم کیوایم وسیم اخترنے ایم کیو ایم کی حمایت پر اے این پی کا شکریہ اداکیا،ان کاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی جہاں ضرورت ہوگی ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔