بنوں: سکیورٹی فورسز کا بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اداروں کی جانب سے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،
شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر پی ٹی آئی سینیٹرز کا دھرنا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہا۔