لاہور پولیس نے گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید 3 مقدمات میں نامزد کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی مزید تین دہشت گردی مقدمات میں نامزدگی کے بعد ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامزد مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی دفعات کے تحت7مقدمات پہلے سے درج تھے۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع میں 19مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف نامزد ہیں، انویسٹی گیشن کے بعد لاہورمیں درج دہشت گردی کے3تین مقدمات میں چیرمین تحریک انصاف کونامزد کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق ملتان کے3 ،راولپنڈی2 ،فیصل آباد2 اور گجرانوالہ کے ایک دہشت گردی کے مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف کو نامزد کیا گیا۔