لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرگودھا میں خاتون کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودھا میں خاتون کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
سرگودھا: بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی
وزیراعلی عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔