اسلام آباد: پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے اِن کیمرا اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا، وزیراعظم نے افواج پاکستان کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے آئین 1973ء کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں ،
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا، وزیراعظم نے افواج پاکستان کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے آئین 1973ء کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں ،آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہے، آئین کہتا ہے اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔
جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا سکیورٹی اور معاشی صورتحال پراِن کیمرا اجلاس ہوا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزراء ، ارکان اسمبلی اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔
سپریم کورٹ کا اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افواج پاکستان کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بریفنگ دی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ماضی میں مذاکرات اور تازہ حملوں کی تفصیلات پربھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 1973ء کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 1973 کا آئین بنانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں ،آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہے، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے۔آئین کہتا ہے اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔