صوابی میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا وفا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کار پر فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا دیگر ساتھیوں کےساتھ پشاور جارہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔