لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر لیگی رہنماؤں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ماڈل ٹاون لاہور میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئی،
لیگی رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کی جانب سے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ شرپسندوں کی جانب سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،
پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر غور
حکومت سے کہوں گا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے اور راستوں کو بند کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر نیب راولپنڈی نے رینجرز کی مدد سے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا ہے۔