وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب حکومت کو طوفانی بارش کے بعد فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، پی ڈی ایم اے ، میونسپل اور متعلقہ اداروں کے اشتراک سے ضروری اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلی پنجاب کو امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے ، میونسپل اور متعلقہ اداروں کے اشتراک عمل کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے ضرورت پڑنے پراین ڈی ایم اے اوروفاقی اداروں کو پنجاب حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شہریوں کو خبردار کرنے، ٹریفک کے متبادل انتظامات اور نکاسی آب کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائیں
۔وزیراعظم نے ملک کے دیگر حصوں میں بھی مون سون بارشوں کے دوران پیشگی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے پی ڈی ایم ایز صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک عمل سے پیشگی انتظامات میں معاونت فراہم کریں۔ دیہی علاقوں میں شہریوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی، مال مویشیوں کو بچانے کے اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم نے اربن فلڈنگ سے بچانےکے لئے فوری اور ضروری اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا سمیت تمام پہاڑی علاقوں میں انتظامیہ کو متحرک کرنے اور تمام اقدامات سے وزیراعظم آفس کو مطلع رکھنے کی بھی ہدایت کی۔