وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی ہے، ان لوگوں کیلئے اسکیم جاری رہے گی جن کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ایڈوانس رقم ادا کر چکے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کم کریں۔ اسکیم کی تشکیل نو پر بھی کام جاری ہے،
عظیم قوم بنانے کے دعویدار عمران خان کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں: مریم
اس اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنایا جائے گا، یہ نظرثانی شدہ اسکیم جلد متعارف کرا دی جائے گی۔