لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے صدر عارف علوی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر سمری کو آئین اور قانون کے مطابق دیکھیں۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سے لاہور کے علاقے زمان پارک میں ان کے گھر جا کر ملاقات کی، ملاقات کے دوران آرمی چیف کی تقرری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر سابق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ
سپہ سالار کی تقرری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئی چیئر مین نے صدر علوی کو کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پر سمری کو آئین اور قانون کے مطابق دیکھیں۔ اگر سمری درست ہے تو اُس معاملے پر آگے بڑھیں۔ ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے۔ ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں۔