پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پاکستان (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی۔
تفصیلات کے مطابق ناروے کی کمپنی ٹیلی نار کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے تمام شیئرز خرید لئے۔
ٹیلی نارگروپ نے پی ٹی سی ایل کو اپنے پاکستان ٹیلکو آپریشنز فروخت کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نارکے پاکستان میں 45 ملین صارفین ہیں۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نارگروپ نےٹیلی نار پاکستان پی ٹی سی ایل کو 5 ارب 30 کروڑ ناوریجین کرون میں بیچا ہے، ٹیلی نارپاکستان کی فروخت میں 3 ارب 50 کروڑ ناویجین کرونی انٹرا کمپنی قرض بھی شامل ہے جبکہ اس رقم ایک ارب 80 کروڑ نارویجین کرون سود اور واجبات شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی سی ایل کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل نےٹیلی نار موبائل کمپنی 108 ارب روپے میں خریدی ہے،ٹیلی نور پاکستان کے تقریبا 45 ملین کسٹمرز اور 112 ارب روپے کا سالانہ ریونیو ہے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی نارپاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، 100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی۔