مریدکے: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری مطلوبہ تعداد پوری ہے، وزیر اعلیٰ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دس دنوں میں سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے،
ان کا پاکستان تباہ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، عمران حکومت نے خیبر پختونخواہ نو سو ارب کا مقروض کردیا اسحاق ڈار نہ ہوتے تو ڈالر تین سو روپے کا ہوتا۔
جینیوا سیلاب متاثرین: اسلامی ترقیاتی بینک کا امداد کا اعلان
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف کی ٹیم دن رات معیشت ٹھیک کرنے لگی ہے، مریم نواز کا تین گھنٹے گلے کا آپریشن ہوا ہے، میاں نواز شریف جنیوا کسی مشن نہیں مریم کیساتھ گئے ہیں، الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔