راجن پور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کوئی بڑی بات نہیں کرتا لیکن اگر تحریک انصاف کی جگہ کوئی اور ہوتا توجنوبی پنجاب کی تقدیربدل چکی ہوتی۔
راجن پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کامزید کہنا تھا کہ آج آپ کا خادم آپ کے پاس راجن پور آیا ہے، سیلاب آنے پر راجن پور کے چپے چپے پہنچا تھا۔
اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سیلاب میں ہزاروں لوگ دربدر ہوئے۔ جب سیلاب آیا تو راجن پور کے عوام کی خدمت کیلئے یہاں آیا،
یاد کرو جب سیلاب کے دنوں میں راجن پور کے کونے کونے میں صرف آپ کی خدمت کیلئے آیا تھا۔ راجن پور کے لوگوں سے ملاقات پر آج بہت خوش ہوں۔راجن پور کے لوگوں کو اپنا اور نواز شریف کا سلام پیش کرتا ہوں۔
آج جب میں ہیلی کاپٹر سے آرہا تھا تو مجھے یاد آیا کہ اس علاقے میں تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب نے تباہی پھیلادی تھی۔جب راجن پور میں سیلاب آیا اور ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے اڑ نہ سکا لیکن عوام کی خدمت کیلئے میں پہنچا تھا۔
نئے مقدمے میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
مجھے نواز شریف نے آرڈر دیا تھا تم نے تب تک لاہور واپس نہیں آنا جب تک راجن پور کی عوام کو ریلیف نہ دے دو۔آج راجن پور میں کوئی احسان جتانے نہیں آیا ہوں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک دفعہ رحیم یار خان جا رہا تھا رات کا ٹائم تھا جنگل تھا تب بھی میں راجن پور کے عوام کی خدمت کیلئے پہنچا تھا۔سیلابی چیلنج بہت بڑا تھا لیکن اللہ نے نواز شریف کو آپ کی خدمت کیلئے چنا تھا۔
میں آج آپ کے سامنے دعویٰ کرتا ہوں بڑے بڑے شہروں کے ہسپتالوں کا مقابلہ راجن پور کے ڈسٹرک ہسپتال سے کرکے دیکھ لو 8 فروری کا فیصلہ آج ہی ہوجائے گا۔
ہم نے راجن پورسمیت جنوبی پنجاب میں دانش سکول بنائے۔نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ اگر بڑے افسروں کیلئے مہنگے کالج ہوسکتے ہیں تو غریب کے بچوں کیلئے اچھے سکول کیوں نہیں ہوسکتا۔
دانش سکول غریب بچوں کیلئے ماں باپ کا کردار ادا کرتا ہے۔20 دانش اسکول بنائیں جن میں سے 16 جنوبی پنجاب میں ہیں۔جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بناونگا۔