افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ میر واعظ اشرف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسٹاف میٹنگ کے دوران افغان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین میر واعظ اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کی کرکٹ آئی سی سی کی بڑی ضروریات میں سے ایک ہے اور ہم اس پر کام کرنے کے لیے پر عام ہیں۔
میر واعظ اشرف کا کہنا تھا ہماری خواتین کرکٹرز کو تمام سہولیات فراہم کرتے ہوئے ان کی ضروریات بھی پوری کریں گے اورخواتین کرکٹ ٹیم معمول کے مطابق ہی کرکٹ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سےخواتین کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کے بعد آئی سی سی نے ایک ورکنگ گروپ شکیل دیا تھا۔
اس سے قبل آسٹریلوی میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے افغانستان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو کسی بھی ایسے کھیل کی اجازت نہیں دی گے جس میں خواتین۔ کا جسم اور چہرہ ڈھکا ہوا نہ ہو۔