پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
بابراعظم 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، بابراعظم نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔
سیریز کے دوران بابراعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان بھی بن گئے، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں اسکور کیں۔ ان سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے 2، 2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
بابراعظم نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ بابراعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں۔