لندن/کولمبو : دورہ انگلینڈ کے موقع پر بائیو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب کھلاڑیوں کی اپیل سری لنکن بورڈ نے مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹرز گوناتھکلا، کوشل مینڈس اور نیروشن ڈکویلا انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران درہم کاؤنٹی کی سڑکوں پر گھومتے دکھائی دیے تھے، واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی۔
تینوں کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیج کر ایک سال کےلیے انٹرنیشنل کرکٹ اور چھ ماہ کےلیے ڈومیسٹک کرکٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔
سری لنکن حکام کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں پر 10 ملین سری لنکن روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔
تینوں کھلاڑیوں کی جانب سے خود پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کی گئی تھی جسے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بغیر کسی سماعت کے رد کردیا۔