کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کا میلہ ڈھاکہ میں سجنے جارہا ہے، جس کے لئے ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے ٹیم گول کیپر کے بغیر ڈھاکہ پہنچ گئی ہے، گول کیپرز وقار اور عبداللہ اشتیاق بھی آج کراچی سے بنگلا دیش روانہ ہوگئے جبکہ سینئر گول کیپرز امجد علی اور مظہرعباس کے ویزے اب تک موصول نہیں ہوسکے توقع کی جا رہی ہے کہ اتوار تک ویزے موصول ہوجائے گی۔
ویزے موصول ہونے کے بعد سینئر گول کیپر ڈھاکہ روانہ ہوجائیں گے اور ٹیم میں شامل ہوکر ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت،کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیں ۔
پاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔