ایس ٹی سی انٹرنیشنل جوکیز چیلنچ ریس میں پہلے تین گھڑ سواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
ایس ٹی سی 2022 ریس میں مشہور آسٹریلین گھڑ سوار گلین باس بھی تین گھڑ سواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
آسٹریلین گلین باس گھڑ سواری سے رٹائرمنٹ لے چکے تھے مگر انہوں نے دوبارہ اصطبل میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ سال ایس ٹی سی انٹرنیشنل جوکیز چیلنج کپ کے فاتح گھڑ سوار شین فولی بھی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
برطانیہ کی پہلی خاتون گھڑسوار جوکی اور سو میٹر کی فاتح ہیلری ٹرنر بھی لائن اپ میں شامل ہیں ، اس ریس میں سات خواتین اور سات مرد گھڑ سوار حصہ لیں گے۔
مسلسل تین مرتبہ کے میلبورن کپ کے فاتح 52 سالہ گلین باس اس ریس میں سب کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔
ریس میں حصہ لینے کے حوالے سے گلین باس نے کہا 2022 میں ریس کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے۔
مجھے فخر ہے کہ میں بین الاقوامی سطح پر آسٹریلیا کی دوبارہ نمائندگی کر رہا ہوں۔
دفاعی چمپئین شین فولی نے کہا گزشتہ سیزن میرے کیرئیر کا یادگار سال تھا ، اور میں نے اپنے ٹائٹل کے دفاع کی بھرپور تیاری کی ہے۔