ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سٹار بلے باز کرس گیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں۔ ٹی 2 ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر خود کو ری فریش ہونا چاہتا ہوں اس لیے بائیو سیکیورببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے۔