برمنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں مہمان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، میزبان انگلینڈ کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے،مہمان ٹیم کے خلاف آخری میچ میں بھی پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ آخری میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی کے لئے مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔
دس جولائی کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔
قومی ٹیم پہلے دونوں میچوں میں مہمان ٹیم کے ہاتھوں مکمل آؤٹ کلاس ہوئی، انگلینڈ کی نو آموز ٹیم کے سامنے قومی کرکٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سولہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔