لندن:انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے چیئرمین آئن واٹمور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی میڈ یا کے مطابق آئن واٹمور کو اچانک دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ دنیا بھر میں کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی تھی اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی دورہ پاکستان کینسل کرنے پر ناراض تھے۔
آئن واٹمور10ماہ سے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تھے جبکہ ان کے عہدے کی مدت 5سال تھی تاہم شدید تنقید کے باعث انہیں مدت پوری کئے بغیر مستعفی ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 13اور 14اکتوبر کو دو ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلنے تھے۔