ناٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل رات ساڑھے 10 بجے ناٹنگھم میں ہوگا۔گرین شرٹس نے ناٹنگھم پہنچ کر پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے اس سے قبل کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کر دیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 18 جولائی کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 20جولائی کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہےٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھی انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ اٹھارہ بار دونوں ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں پاکستان کو 5 اور انگلینڈ کو 11 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ دو میچ بے نتیجہ رہے۔