سابق آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے بدترین انگلش ٹیم قرار دیدیا۔
ایشیز میں شرمناک شکست پر رکی پونٹنگ نے کہا کہ جس طرح انگلش ٹیم کھیل رہی ہے آسٹریلیا میں کسی بھی ٹیم کو اتنا برا کھیلتا ہوا نہیں دیکھا۔
لیجنڈ بلے باز نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے آسٹریلیا میں اس سے زیادہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم دیکھی ہے چند سال قبل جب ہمیں انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو ہمیں بڑی جدوجہد کی ہم نے حالات بدلے گیند کو تبدیل کیا، ہم نے سب کچھ بدل دیا کیونکہ ان حالات میں ہم ناقص تھے۔
انہوں نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈ کی تکنیک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ چند میچز میں انگلش ٹاپ آرڈر کی تکنیک کو دیکھا جو کسی بھی لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ کے لیول پر پورا نہیں اترتی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل تین ٹیسٹ ہار کر ایشیز گنوا بیٹھی ہے اور اس شرمناک شکست پر انگلینڈ کو شدید تنیقد کا سامنا ہے۔