برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور پاکستان کا فائنل مقابلہ ہوگا۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ترنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کہا کہ پاک انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہوگا۔
کرسٹین ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورۂ پاکستان میں اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز شامل کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرسٹین ٹرنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹ کے جواب میں جوابی ٹوئٹ کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرنے اور 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی بھی حامی بھرلی ہے۔