آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا ، بابر اعظم کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 819 ہو گئے اور ڈیوڈ ملان کے رینکنگ پوائنٹس 841 ہیں۔
پاکستان کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ٹی ٹوئننی بولرزرینکنگ میں ساوتھ افریقہ کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
اسکے علاوہ ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرزرینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر اور آل راونڈرز کھلاڑی شامل نہیں ہے۔