آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا امتحان،قومی ٹیم کا مایوس کُن آغاز۔قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈرز پویلین لوٹ گئے۔
فخرزمان کا بلا نہ چل سکا، 15 گیندوں پرصرف 12 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔کپتان بابراعظم بھی صرف 5 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔جبکہ امام الحق بھی نہ چل سکے 15 رنز بنا کرآوٹ ہوگئے۔
نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد کپتان بابراعظم نےکہا فخرزمان اور امام الحق اوپننگ کریں گے۔فاسٹ بولر حسن علی بھی فائنل الیون کا حصہ ہے،کوشش کریں گے 300 سے زائد اسکور کریں۔
قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم,شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں ۔امام الحق ,فخرزمان اور سعودشکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔افتخار احمد,محمد نواز,حسن علی ,حارث روف اور شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔