کراچی: پی ایس ایل 6 کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد الیون کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ کراچی کنگز نے عباس آفریدی کی جگہ ارشد اقبال کو شامل کیا ہے۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں گے اور پلے آف مرحلے میں رسائی ممکن بنائیں گے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آخری میچ جیت کر ایونٹ کا اختتام کامیابی سے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹر سلمان بٹ نے اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کیا
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلے جانے والے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ کراچی کنگز 4 میچز کی فاتح رہی۔
کراچی کنگز اسکواڈ
کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زاردان، نور احمد، مارٹن گپٹل، چیدوک والٹن، ارشد اقبال دانش عزیز، محمد عامر اور محمد الیاس شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جیک ویدر الڈ، عثمان خان، صیم ایوب، اعظم خان، عبدالناصر، حسان خان، جیک ویدرموتھ، عارش علی خان، نسیم شاہ، خرم شہزاد شامل ہیں۔