لندن : بارسیلونا ٹیم کے ساتھ 21سالہ شراکت داری ختم کر کے پی ایس جی میں جانے سے قبل لیونل میسی نے اپنے پرانے ساتھیوں کو آخری واٹس ایپ میسج میں انتہائی جذباتی پیغام بھیج دیا ، میسی نے کہا ” میں جانا نہیں چاہتا تھا“۔
لیونل میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا، میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔ انہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا۔
لیونل میسی بارسلونا سے دو دہائیوں کے ساتھ کے بعد راہیں جدا ہونے پر رو پڑے ۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے احترام اور بردباری کا ر ویہ رکھتے ہوئے یہ امید کی ہے کہ میرے کلب چھوڑنے کے بعد یہ تعلق ایسا ہی رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اس کلب میں گزاری۔
یہ بھی پڑھیں : لائنل میسی نے بارسلونا سے راہیں جدا کرلیں
انہوں نےکہا کہ جب میں صرف تیرہ سال کا تھا تو میں اس کلب میں آیا تھا اور ہمارا ساتھ اکیس سال تک رہا ۔
لیونل میسی نے کہا کہ یہ عمل بہت مشکل تھا میں کبھی بھی اس کے لیے تیار نہیں تھا ،میں نے کلب میں رکنے کے لیے آخری وقت تک اپنی تمام کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔