لاہور: پی ایس ایل 7 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی درگت بنادی ہے۔
پی ایس ایل سیزن سیون 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے، جہاں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، اس ٹورنامنٹ میں ابھی ہمارے دو میچز ہیں، لڑکوں کو کہہ دیا ہے کہ دونوں میچز میں فتح ضروری ہے۔