بنگلہ دیش میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کا ڈھاکہ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلسہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلادیش میں موجود ہے جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا۔
سیریز کے باقی دو میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام میچز شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم یو اے ای سے بنگلادیش روانہ ہوگئی تھی۔