نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی طیارہ آج شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 25 رکنی اسکوارڈ ایئرپورٹ پہنچتے ہی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات جبکہ ایئرپورٹ کا کنٹرول اسپیشل برانچ اور سیکورٹی اداروں نے سنبھال رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ لاونج میں بٹھایا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اسکواڈ کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای روانگی سے 2 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی شرط لازمی ہے۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی تھی ۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز میں راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گی جبکہ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جانے تھی۔
ون ڈے سیریز کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 17 دوسرا 19 جبکہ تیسرا 21 ستمبر کو کھیلا جانا تھا۔
ٹی 20 سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جانے تھے جبکہ باقی دو ٹی ٹوئنٹی میچز 1 اور 3 اکتوبر کو کھیلے جانے تھے۔