پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر جونیئر کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ طلب کرلی ہے۔
صدر پی ایچ ایف برگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر سیکرٹری آصف باجوہ نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
پاکستان جونیئرہاکی ٹیم نے جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کی تھی، اورسینئرہاکی ٹیم نے ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایچ ایف نے اسپورٹس کیلنڈر برائے سال 2022 جاری کردیا
پی ایچ ایف نے مفصل مینجرز کو رپورٹ مرتب کرکے رواں ہفتہ میں جمع کرانے کی ہدایات کی ہے۔
ہیڈ کوچ اولمپین دانش کلیم پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹ مرتب کرینگے اور اولمپین خواجہ جنید سینئر ہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹ مرتب کرینگے۔