اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دعا کرتےہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں ، دعاکرتےہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سیریز کیلئےافغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی پہلے پاکستان آئیں گے، افغان کھلاڑی پاکستان سے براستہ دبئی سری لنکا پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان ون ڈے سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونےکاامکان ہے تاہم ون ڈے سیریز سے متعلق باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔