انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ نومبر کے بہترین کھلاڑی کے لیے پلئیرز کو نامزد کر دیا۔
آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ ایوارڈ کیلئے پاکستان کے عابد علی کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 224 رنز بنائے۔
اوپنر نے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر شاندار شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا اور عابد علی کی 133 اور 91 رنز کی بدولت گرین کیپس نے میچ میں کامیابی سمیٹی۔
پلیئرآف دی منتھ کیلئے ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں جب کہ آئی سی سی ویمنزپلیئرآف دی منتھ کیلئےپاکستان کی انعم امین شامل ہیں۔