پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل ہیں جبکہ اظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کٹیگری بی میں شامل ہیں ، اسکے علاوہ سی کٹیگری میں عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
عمران بٹ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔
وہیں دوسری جانب ناقص کارکردگی پر 9 کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ واپس لیا گیا ہے جن میں اسد شفیق ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
وسیم خان کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ سے خارج ہونے والے 9 کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں اور وہ پلانز کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوار آمدنی میں 25 فیصد اضافہ اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کردی گئی ہے۔