پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ایک منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ان کی سالگرہ دوران پرواز منائی گئی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بابرکی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ان کی تمام پسندیدہ چیزوں کو کیک کی شکل دی ، جس میں بیٹ اور بال تو شامل تھے ہی، ساتھ ہی بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی شامل کردیا۔
اس کے علاوہ بابر کے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز اورکار کی شکل کے بھی کیک شامل تھے۔
بابرکی سالگرہ کی تقریب 36 ہزار فٹ کی بلندی پر لاہور سے دبئی تک دوران پرواز ہوئی، بابر کی خوشیوں میں ان کے ساتھی کرکٹرز ، ٹیم آفیشلز اور پلیئرز کی فیملی کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔
بعدازاں کپتان بابر اعظم نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سال مجھے ہمشیہ یاد رہے گا۔
خیال رہے کہ اب تک 35 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے