پاکستان جونیئر ہاکی ایشیاءکپ،قومی جونیٸر ٹیم کے کھلاڑی ڈیلی الاٶنس سے محروم ہیں، کھلاڑی بغیر ڈیلی الاؤنس کے کھیلنے پر مجبور ہیں۔
دورے پر ابتک کسی کھلاڑی کو یومیہ الاؤنس نہیں دیاگیا۔ غیرملکی دورے پر ہر کھلاڑی کو یومیہ 100ڈالر دیا جاتا ہے۔اب تک نہ منیجمنٹ کواورنہ ہی کسی کھلاڑی کوڈیلی الاؤنس دیا گیا۔
پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ سے کئی بارفنڈزکی درخواست کی،پی ایچ ایف نے خود ٹکٹس،کھلاڑیوں کی رہائش کاانتظام کیا،جونئیر ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل کیلئے کو الیفائی کیا ہے۔