پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں ایلیمنٹر ٹو میں پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ایلیمنٹر ٹو کے اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم لاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور زلمی بیٹنگ
پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے کیا، تاہم دوسرے اوورز میں جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں لیفٹ ہینڈ بیٹر 5 گیندوں پر 9 سکور بنا کر زمان خان کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔
اس وقت پشاور زلمی نے 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔ بابر اعظم 16 اور محمد حارث 22 سکور کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
لاہور قلندرز سکواڈ
مرزا بیگ، فخر زمان ، عبد اللہ شفیق، سیم بلنگز، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان
پشاور زلمی سکواڈ
بابر اعظم ، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد حارث، ٹام کڈمور، بھانوکا راجہ پاکسا، عامر جمال، عظمت اللہ عمرزئی، وہاب ریاض، مجیب الرحمان ، سلمان ارشاد
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاورزلمی نے سنسنی خیز میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنائی تھی۔