بھارتی حکومت نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں ویلکم کرنے کے لئے کلئیرنس دے دی۔
آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کلئیرنس سے متعلق بتا دیا، پی ایف ایف کو اے آئی ایف ایف سے باضابطہ دعوت اور تمام کلیرنس دستاویزات موصول ہوگئے ہیں۔
بھارت کی وزارت کھیل، خارجہ اور داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نئی دہلی آنے کی اجازت دی، پاکستان فٹبال ٹیم ساف کپ کیلئے 18 جون سے 5 جولائی انڈیا کا دورہ کرے گی۔
ساف کپ اس ماہ انڈیا کے شہر بنگلور میں کھیلا جائے گا، فٹبال فیڈریشن قومی فٹبالرز کیلئے انڈین ویزا موریشیس سے درخواست دے گی۔
پاکستان،فٹبال فیڈریشن بھارت جانے کیلئے پاکستانی حکومت سے اجازت کی منتظر ہے، پی یف ایف کو تاحال بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی کلیئرنس کا انتظارہے۔