انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا سیمی فائنل بارش کے باعث باعث روک دیا گیا۔
میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایڈن گارڈن میں مدمقابل ہیں جہاں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پروٹیز نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالئے ہیں جبکہ ڈیوڈ ملر 10 اور کلاسن 10 بھی رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
کوئنٹن ڈی کوک 3، ٹیمبا بووما 0، ڈیسن 6 اور ایڈن مارکرم 10 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
یاد رہے بدھ کے روز کھیلے گئے پہلےسیمی،فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا۔