اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ کھیلوں میں پاکستان کی مزید سبکی برداشت نہیں کرسکتے، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین عہدے سے فوری علیحدہ ہوجائیں۔
اسلام آباد میں ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’اسپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار شامل نہیں، کھیلوں کے میدان میں ہم نیچے آرہے ہیں، پاکستان کی مزیدسبکی برداشت نہیں کرسکتے، اولمپک ایسوسی ایشن کےصدرعارف حسن فوری عہدے سے الگ ہوں۔
دوسری جانب وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے کہا کہ فیڈریشنزکو چاہیے وہ بڑےمقابلوں کیلئےکھلاڑیوں کی فہرست حکومت کو فراہم کریں تاکہ ایسے کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے‘۔
مزید پڑھیں: ’زندگی میں پہلی بار اولمپکس دیکھ رہی ہوں، آنسو نہیں رکتے‘
انوہں نے کہا کہ ’کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے وژن کےمطابق اقدامات اٹھائیں گے، اسپورٹس فیڈریشنز کو پورا وقت اور تمام سہولیات دی جائیں گی‘۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز کی ناکامی کے بعد اولمپک 2020 کے مقابلوں میں صرف 4 پاکستانی کھلاڑی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرسکے، یہ ہماری ناکامی ہے، جس پر قابو پانا ہوگا۔ فہیمدہ مرزا نے مزید کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں حکومتی عہدیدار نہیں ہیں، اس کے لیے میکینزیم بنایا جائے گا۔